پنجاب میں سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹی میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب میں سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز کیلئے بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 8 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ
محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیوں کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے 9 جنوری سے کھلیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں سموگ سے متعلق رپورٹس کو جعلی قرار دینے کے لئے متفرق درخواست پر عدالت نے کیس کی سماعت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
