
لیونل میسی
آخری بار میگا ایونٹ کھیلنے والے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے پنالٹی ککس پر فرانس کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری بار فٹبال کی دنیا کا چیمپئن بن گیا۔
🏆 𝐂𝐇𝐀𝐌𝐏𝐈𝐎𝐍𝐒 🏆 pic.twitter.com/L2QO9h85hf
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا گیا جہاں مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول کیا تاہم فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے آخری ورلڈکپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی۔ اس سے قبل ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 میں ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔
The @adidas Golden Boot Award goes to Kylian Mbappe! 👏#Qatar2022's top goalscorer 📊
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا اور فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
What #FIFAWorldCup he's had! 🤩
Enzo Fernandez wins our Young Player Award ✨
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
اس کے علاوہ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں اضافی وقت کے دوران آخری مرحلے میں گول روکنے اور پھر پنالٹی ککس پر فرانس کا گول روک کر جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا۔
There when it matters most 🇦🇷
Emi Martinez takes the @adidas Golden Glove Award! 🧤#FIFAWorldCup | #Qatar2022
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
دوسری جانب اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ( ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی) دیا گیا۔
⭐️ MESSI ⭐️
Our @adidas Golden Ball Award winner!#FIFAWorldCup | #Qatar2022
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
واضح رہے کہ میسی پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ فیفا ورلڈکپ 2022 ورلڈکپ ان کا آخری ورلڈکپ ہوگا جب کہ میسی کو 2014 کے ورلڈکپ میں بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News