شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میں گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ لینے اور اجلاس طلب کرنے پر اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے اجلاس بلانے کا حکم غیر آئینی ہے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بھی گورنر کے اعتماد کے ووٹ لیے اجلاس کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ گورنر کی جانب سے اجلاس بلانے کا حکم اسپیکر کی رولنگ سے ختم ہو جائے گا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی گورنر کے اجلاس بلانے کے حکم پر دوران اجلاس رولنگ دیں۔
مزید پڑھیں؛ افسوس ہے وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ انشورنس کے فنڈز جاری نہیں کررہی، عمران خان
رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ رولنگ سے گورنر کا حکم نامہ غیر موثر ہو جائے جبکہ ہم اس معاملہ پر عدالت نہیں جائیں اپوزیشن جانا چاہتی ہے تو جائے۔
اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ڈپٹی سپیکر واثق قیوم پارلیمانی امور کے وزیر راجہ بشارت اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس شریک ہوئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
