انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بگ بیش لیگ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کی فرنچائز پرتھ اسکارچرز نے اعلان کیا ہے کہ فرنچائز فاسٹ بولر ٹائمل ملز کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے، وہ فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔
یہ خبر پرتھ اسکارچرز کے لیے ایک اور دھچکے کے طور پر سامنے آئی ہے جو پہلے ہی انجری کے باعث مچل مارش اور فل سالٹ کی خدمات سے محروم رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ کے ڈرافٹنگ شیڈول کا اعلان
یاد رہے کہ ٹٓائمل ملز اسکارچرز اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2021/22 کا ٹائٹل جیتا تھا، انہوں نے اپنے سات میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پرتھ اسکارچرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کلب مکمل طور پر ملز کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے اور اس دوران ان کے خاندان کو اپنے خیالات اور نیک خواہشات کا پیغام بھیجتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ: اس بار پاکستان کے سپر اسٹار کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
ٹائمل ملز کی عدم دستیابی کے بعد پرتھ اسکارچرز متبادل بین الاقوامی کھلاڑی کو بھرتی کرنے کے لیے اپنی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ سیزن 12 میں پرتھ اسکارچرز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے اپنے پہلے میچ میں ہفتے کو سڈنی سکسرز کے خلاف میدان میں اترے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
