Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ترامیم کیخلاف درخواست پرعمران خان کے وکیل کو کل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت

Now Reading:

نیب ترامیم کیخلاف درخواست پرعمران خان کے وکیل کو کل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت
سپریم کورٹ

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف درخواست پرعمران خان کے وکیل کوکل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران عوامی اعتماد لے کر بنتے ہیں۔

وکیل عمران خان، خواجہ حارث نے کہا کہ شریعت کے مطابق عوامی اعتماد برقرار رکھنے کے لیے احتساب ضروری ہے۔ جب حکمران اپنے عمل پر پردہ ڈالتے ہیں تو عومی اعتماد ٹوٹتا ہے

Advertisement

عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ نیب ترامیم کے تحت کسی تھرڈ پارٹی کو اربوں کا فائدہ پہنچانا اب جرم نہیں۔ پبلک آفس ہولڈرز کی پراپرٹی عوامی ملکیت ہوتی ہے۔

خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ پبلک پراپرٹی میں کرپشن سے عوام کے بنیادی حقوق براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کے دلائل کے مطابق تو نیب ترامیم منظور کرنے والی پارلیمان نے عوامی اعتماد توڑا، اس طرح تو نیب ترامیم منظور کرنے والے تمام اراکین کو آرٹیکل 62 ون ای کے تحت نااہل ہو جانا چاہئے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو کل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر