پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان میں ہو گا جس کی ٹکٹس آج سے فروخت کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 12 بجے ملتان ٹیسٹ کی ٹکٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ میچ ہونے جا رہا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 9 تا 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلانیے کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں وی آئی پی انکلوژر کی قیمت 250 روپے اور پریمیم انکلوژر سے میچ دیکھنے کے لیے شائقین سے صرٖ 150 روپے لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژز میں عمران خان، فضل محمود، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژر شامل ہیں۔
پریمیم انکلوژر میں وسیم اکرم، حنیف محمد، الہیٰ برادرز اور مشتاق احمد انکلوژرز شامل ہیں۔
جبکہ پریمیم کیٹیگری میں آنے والے انکلوژرز میں وسیم اکرم، الٰہی برادر، حنیف محمد اور مشتاق احمد شامل ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ان افراد کو دی جائے گی جن کے پاس پرنٹ شدہ ٹکٹس ہوں گے، یہ ٹکٹس شائقین گلگشت باغ اور مرکزی وہاڑی چوک پر قائم بُک می آفس سے لے سکتے ہیں۔
ٹکٹس کی فروخت صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
پی سی بی نے شائقین کے لیے ضابطہ اخلاق بھی مرتب کر دیا ہے جس کے تحت زیادہ عمر کے بچے اسٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت اپنا بے فارم یا قومی شناختی کارڈ دکھا کر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
پی سی بی کے اعلانیے کے مطابق اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کا آتشی اسلحہ، کھلونا پستول، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، چاقو، لائٹر یا کوئی بھی تیز دھار اشیاء ساتھ لانا ممنوع ہو گا۔
شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں، کھانے پینے کی اشیاء اور پاکستانی پرچم کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاء، شیشے/پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
