
حکومت نے اپنی نااہلی سے عوام کو مزید مہنگائی کے دلدل میں دھنسا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے دستاویزات کی فراہمی سے انکارکردیا۔
کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے ہیں۔ بندرگاہوں پر پیاز کے 250 لہسن کے 104 ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جب کہ درآمدی پیاز لہسن ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ پیاز کی فی کلو قیمت پہلے ہیں 175 روپے چل رہی ہے، ایسے میں کنٹینرز بروقت ریلیز نہ ہوئے تو پیاز کی تھوک قیمت میں 50 سے 80 روپے کلو تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت کے اقدام ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے کی طرف لے جارہی ہے۔
پی ایف وی اے نے وفاقی وزارت تجارت کو خط لکھا جس میں پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت سے مدد مانگ لی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پیاز ادرک لہسن کے کنٹینرز ریلیز نہ ہوئے تو مہنگائی کا شکار عام طبقہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News