بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل اسپتال پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی کے بعد میزبان بنگلہ دیش اب بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے میدان میں اترے گا، لیکن چٹاگرام ٹیسٹ سے قبل شکیب الحسن کمر کی تکلیف میں متبلا ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے چٹگرام میں پہلے ٹیسٹ سے قبل کمر میں تکلیف کی شکایت کی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے ایک مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ کوئی سنجیدہ بات نہیں ہے۔ چونکہ وہاں کوئی دوسری نقل و حمل دستیاب نہیں تھی، اس لیے اسے ایمبولینس کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔
اہلکار کا کہنا تھا شکیب الحسن کی کمر میں تکلیف ہوئی ہے اور وہ چیک اپ کے لیے گئے.
واضح رہے کہ شکیب الحسن حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران عمران ملک کی گیند کا شکار ہوئے تھے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی کپتان کو پریکٹس سیشن کے دوران درد محسوس ہونے لگا۔
انتظامیہ نے اس کی حالت کا تعین کرنے کے لیے ایکسرے اسکین کروا کر حالت کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ حسن کے کمر کے پٹھوں پر کوئی شدید اثر نہیں پڑا ہے۔
آل راؤنڈر شکیب الحسن نے نیٹ سیشن کے دوران زیادہ پریکٹس نہیں کی تاکہ کمر کا مسئلہ بڑھ نہ جائے۔
ابھی تک شکیب الحسن کو ریڈ بال میچ کھیلنے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔ تاہم بھارتی کپتان روہت شرما کو دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے بعد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔ شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہل متبادل کپتان ہوں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے بھارت کو اس سیریز میں لازمی کامیابی کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
