Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریکِ عدم اعتماد جمع تو کروا دی نمبرکیسے پورے کریں؟ پی ڈی ایم پریشان

Now Reading:

تحریکِ عدم اعتماد جمع تو کروا دی نمبرکیسے پورے کریں؟ پی ڈی ایم پریشان

تحریکِ عدم اعتماد جمع تو کروا دی نمبرکیسے پورے کریں؟ پی ڈی ایم پریشان(فائل فوٹو)

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے لوگوں کو ادھر ادھر ہونے کے معاملے پررہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکراورڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں پی ڈی ایم کی پریشانی میں اضافہ ہونے لگا، تحریک عدم اعتماد جمع تو کروا دی نمبر کیسے پورے کریں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا ممبران پنجاب اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری۔ اپنے ہی لوگ ادھر ادھر نہ ہوجائیں،لیگی قیادت نے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پی ڈی ایم میں کھلبلی مچ چکی ہے، لیگی قیادت کی باغی ارکان کو روکنے کے لیے 2 دو گروپس کی صورت میں ارکان پنجاب اسمبلی سے میٹنگز جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اجلاس میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے خلاف ووٹنگ کی صورت میں ارکان پورے کرنے کی حکمت عملی پر غور جاری ہے اور ووٹنگ کی صورت میں ہر گروپ کا ہیڈ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق گروپ کے تمام ارکان ووٹنگ کی صورت میں گروپ ہیڈ سے رابطہ میں رہیں گے اور ہدایات لیں گے۔ نمبر پورے نہ ہونے کی صورت میں گروپ ہیڈ قیادت کو رپورٹ دے گا۔ مشکوک ارکان کے حوالے سے بھی گروپ ہیڈ قیادت کو آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ عدم اعتماد میں ایوان میں 186 ارکان ن لیگ نے پورے کرنے ہیں، اپوزیشن اتحاد کے پاس اس وقت پنجاب اسمبلی میں 180 ارکان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر