ن لیگ کے پروڈکشن ہاؤس سے ایک اور آڈیو جاری کردی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پی ٹی آئی کو مسلسل بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور لیگی پروڈکشن ہاؤس سے ایک اور آڈیو جاری کردی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے پروڈکشن ہاؤس سے اس بار سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی گفتگو کی آڈیو لیک کردی گئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے مبینہ آڈیولیکس پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بار پہلے سے بھی بری ایڈیٹنگ کی گئی ہے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ فرانزک کے اخراجات اٹھانے کو تیارہوں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جعلی آڈیوزجیسی حرکت کوئی اخلاق سے گرا ہوا بدکردار شخص ہی کرسکتا ہے، گھٹیا حرکت صرف اور صرف خاندانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
