Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر ملکی مشن کو فنڈز کی بروقت ادائیگی کیلئے کوشاں ہیں، دفترخارجہ

Now Reading:

غیر ملکی مشن کو فنڈز کی بروقت ادائیگی کیلئے کوشاں ہیں، دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی مشن کو فنڈز کی بروقت ادائیگی کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے آئندہ برس جنوری میں عالمی ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم پاکستان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ کانفرنس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں؛ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، ترجمان دفترخارجہ

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ کابینہ نے واشنگٹن میں پاکستان کی ملکیت چانسلری کی عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اوپن بلڈنگ کے ذریعہ بولیاں طلب کر کہ فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بیرون ممالک مشنز کو تنخواہوں میں التوا کچھ تکنیکی وجوہات کے بنا پر ہوتا ہے، وزارت خزانہ اور خارجہ غیر ملکی مشن کو فنڈز کی بروقت ادائیگی کے لئے کوشاں ہیں۔

‘پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائے جائیں’

ممتاز زہرا بلوچ نے یہ بھی کہا کہ چمن واقعہ پر پاک افغان حکام رابطے میں ہیں،  ہم چاہتے ہیں پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائے جائیں۔ پاکستانی اور افغانستان کے حکام مشاورت میں مصروف ہیں جبکہ پاکستانی ناظم الامور تاحال پاکستان میں ہی ہیں جب تک سیکیورٹی کے معاملات پر یقین دہانی نہیں کروائی جاتی وہ پاکستان میں رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا کہ سیکرٹری جنرل او آئی سی حصین براہیم طحہ کے دورہ پاکستان پر بھارتی موقف کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، عالمی برداری اور او آئی سی بھارتی بربریت پر آواز اٹھائے جبکہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر