
امریکہ میں فیفا ورلڈ کپ کے میچز غیر قانونی طور پر ویب سائٹس پر لائیو دکھانے والی 50 سے زائد ویب سائٹس کو بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کی غیر قانونی طور پر لائیو سٹریمنگ کے لیے 55 ویب سائٹس کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا کے نمائندے کی جانب سے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی کی اجازت کے بغیر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی سائٹوں کی نشاندہی کے بعد ویب سائٹس کو بند کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ فیفا کے پاس ورلڈ کپ کے خصوصی نشریاتی حقوق ہیں، جو سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے خصوصی ایجنٹ جیمز ہیرس نے کہا کہ اگرچہ بہت سے لوگ یہ مان سکتے ہیں کہ ایسی ویب سائٹس سنگین خطرات کا باعث نہیں بنتی ہیں، لیکن کسی بھی دانشورانہ املاک کے حقوق کے حاملین کی خلاف ورزی ہماری معاشی استحکام کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔”
جیمز ہیرس کا کہنا تھا کہ اس کا اثر متعدد صنعتوں میں محسوس کیا جا سکتا ہے، اور یہ مجرمانہ سرگرمیوں کی دوسری شکلوں کا سبب ہو سکتا ہے۔
محکمہ انصاف نے ضبط شدہ ویب سائٹس کی شناخت نہیں کی لیکن کہا کہ سائٹس پر آنے والوں کو اضافی معلومات کے لیے دوسری سائٹ پر بھیج دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News