Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس؛ نامزد وکلا کی عدالت سے غیرمشروط معافی

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس؛ نامزد وکلا کی عدالت سے غیرمشروط معافی
اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

نامزد وکلا کے خلاف توہینِ عدالت کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں نامزد وکلا نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس سے متعلق تحریری حکم نامہ کیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ جو وکلا پیش ہوئے ان کے بیان حلفی کا جائزہ عدالت آئندہ سماعت پرلے گی۔ جو وکلا پیش نہیں ہوئے ان کے لیے کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ وکلا نے بیان حلفی میں 8 فروری 2021 کے واقعے پر معافی مانگی ، پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

وکلا کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کبھی بھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے عدالت کے تقدس پر حرف آئے۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ وکلاء نے بیان حلفی میں کہا وہ خود کو عدالت کے رحم و کرم چھوڑتے ہیں۔ بیان حلفی کے متن کا عدالت آئندہ سماعت پرجائزہ لے گی۔ وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق وہ حراست میں بھی رہ چکے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ہفتوں بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پرحملے کے الزام میں وکلا کیخلاف توہین عدالت کا آغاز کیا گیا تھا۔ آٹھ فروری 2021 کو ہائی کورٹ حملہ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر