
ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ون ڈے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہوں گے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے ون ڈے ایونٹ کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں روایتی حریف ایک ہی گروپ میں ہوں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ “یہ اس کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ہماری بے مثال کوششوں اور جذبے کی نشاندہی کرتا ہے.
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ2022: پاک بھارت ٹیمیں آج ایک بار پھر مدمقابل ہونگی
جے شاہ نے مزید کہا کے ملک بھر کے کرکٹرز شاندار پرفارمنس کے لیے تیار ہیں، یہ وعدہ کرتا ہے کہ یہ کرکٹ کے لیے اچھا وقت ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے درمیان ٹورنامنٹ کہاں منعقد کیا جائے گا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو اس سال کے ایڈیشن کی میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں اور اے سی سی کے صدر نے واضح کیا کہ بھارت پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوتی نظر آرہی ہے، انضمام الحق
جے شاہ چاہتے ہیں کہ ایشیا کپ کو کسی غیر جانبدار مقام پر منتقل کیا جائے لیکن پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اس کی میزبانی پاکستان میں کرانے پر بضد تھے.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر بھارت پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کرتا ہے تو وہ آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور دو طرفہ کرکٹ 2013 سے روکی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News