رابستان خان کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی پولیس نے گلشن معمار میں دو گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران گلشن معمار بلاک ڈی میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کی خبر سامنے آئی جس کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران دو مختلف گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی کی ویڈیوز سامنے آگئیں
جھگڑے کے دوران حلقے میں چیئرمین کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والے ہلال سعید پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا، جنہیں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا گیا اور ساتھ ہی پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔
ہلال سعید رحمانی کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما رابستان خان نے کارکنان کے ساتھ ملکر مجھ پر حملہ کیا اور ساتھ ہی میرے دوستوں کا سر پھاڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
