Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلشن معمار میں ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی ایم پی اے کو حراست میں لے لیا گیا

Now Reading:

گلشن معمار میں ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی ایم پی اے کو حراست میں لے لیا گیا
رابستان خان

رابستان خان کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی پولیس نے گلشن معمار میں دو گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران گلشن معمار بلاک ڈی میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کی خبر سامنے آئی جس کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران دو مختلف گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں  پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی کی ویڈیوز سامنے آگئیں

جھگڑے کے دوران حلقے میں چیئرمین کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والے ہلال سعید پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا، جنہیں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Advertisement

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا گیا اور ساتھ ہی پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

ہلال سعید رحمانی کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما رابستان خان نے کارکنان کے ساتھ ملکر مجھ پر حملہ کیا اور ساتھ ہی میرے دوستوں کا سر پھاڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر