
اسحاق ڈار کے خلاف بیانات
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار پر الزامات پر لیگی قیادت نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق حال ہی میں کچھ بیانات دیے گئے ہیں، جو لیگی قیادت کو ہضم نہیں ہورہے اور انہوں نے مفتاح اسماعیل سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی مفتاح اسماعیل کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر
اس حوالے سے پارٹی قیادت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا اور مفتاح اسماعیل تک پارٹی قیادت کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر مفتاح اسماعیل کی جانب سے بیانات دینے کا سلسلہ نہ رکا تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ مریم نواز نے چیف آرگنائزر بننے کے بعد پارٹی مفاد کے خلاف بات کرنے والوں کی فہرست مرتب کر لی جب کہ مریم نواز کی وطن واپسی کے بعد اہم تنظیمی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News