
پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بابر اعوان
بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما بابر اعوان نے بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اعظم سواتی کے اغوا کے خلاف اسلام آباد سے کاروائی کا آغاز کررہی ہے، یہ مظالم بھولنے والنے نہیں کہ ہم بھول کر بیٹھ جائیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا نمبر بند ہو گیا ہے، ٹیکنوکریٹس سسٹم لانے کے لیے آئین توڑنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اس وقت خون کے آنسو رو رہی ہے، بابر اعوان
انہوں نے کہا کہ آئین توڑنا سنگین غداری ہے، آئین توڑنے کے عمل کو تحفظ دینے والے ججز پر بھی آرٹیکل 6 لگے گا جو اگر آئین توڑ کر ٹیکنوکریٹس کو لانا چاہتا ہے تو قسمت آزما لے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان واقعی بدل گیا، لوگ روٹی کھانے سے بھی محروم ہیں، شہباز شریف کہتا تھا چھ مہینے میں پاکستان بدل دوں گا لیکن پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
پی ٹی آئی کے سینیر رہنما کے سینیر رہنما بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ2023 ایکشن کا سال ہے، نئے سال کے پہلے ہفتے میں بڑا ایکشن کرنے جارہے ہیں، ابھی حکمت عملی نہیں بتائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News