
ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں پتا تھا کے کراچی اور حیدرآباد کے حالیہ انتخابات میں دھاندلی ہونی ہے جس وجہ سے ہم نے حصہ ہی نہیں لیا۔
حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ نے ایسے بلدیاتی الیکشن کو دیکھا جس کی نذیر نہیں ملتی، سندھ کے شہری علاقوں کو پیچھے رکھنے کیلیے یہ سازش پہلے سے جاری تھی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پچھلی مردم شماری میں سات سال تک کی تاخیر کی گئی، سندھ کی شہری آبادی کو کم گنا گیا، شہری علاقوں میں مردم شماری ٹھیک نہیں کی گئی، پاکستان میں سندھ کی شہری آبادی کو سب سے کم دکھایا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نے کہا کہ حالیہ سندھ کے اضلاع میں حلقہ بندیاں کی گئی ہم نے اپیلیں دائر کی لیکن کہیں سے ہمیں ہم موثر جواب نہیں ملا، حیدرآباد میں پری پول دھاندلی کرکے سازش کی گئی، ہمیں پتا تھا کے دھاندلی ہونی ہے جس وجہ سے ہم نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ایوانوں عدالتوں اور سیاسی میدانوں میں ہم بتا چکے، اب ہم سڑکوں پر آرہے ہیں اور اپنی آخری جدجہد کو سڑکوں پر عوام کے ساتھ کرینگے، اس جدوجہد کو عوام میں لے کرجانے کے لیئے ہم نے فیصلہ کرلیاہے جلد اس کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الیکشن کے مراحل ہوتے ہیں پہلے لوگوں کو گناجاتا ہے پھر حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں، آبادی کم اور اوپر سے پری پول رگننگ ہوگئی، حکومت نے تمام اپنے سرکاری افسران کو پریزائیڈنگ افسران کو لگا کر پری پول رگگنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں جن کو آپ محروم کرنے جارہے ہیں، آج شہروں میں اگر امن ہے تو ہماری وجہ سے ہے، سندھ حکومت جوکچھ کررہی ہے اس کو پاکستان میں روکنے والا بھی کوئی نہیں ہے، حلقہ بندیوں کی آوازیں صرف حیدرآباد اور کراچی سے آررہی ہیں، بلدیاتی انتخابات کے تنائج اب تک مکمل نہیں ہوئے، آپ نے اپنا میئربنالیا اورہم منہ دیکھتے رہیں ایسا نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News