Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے ورلڈ کپ کا بخار، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Now Reading:

ون ڈے ورلڈ کپ کا بخار، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے

بھارتی نجی نیوز چینل کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ایک پول کو شارٹ لسٹ کیا ہے، لیکن ان کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔

بھارتی چینل کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی سر فہرست کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر آئی پی ایل نہ کھیلنے کا بھی کہہ سکتا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی توجہ تقسیم نہ ہو اور وہ اپنی تمام تر توجہ آئی سی سی ایونٹ پر مرکوز رکھیں، اور خود کو انجری سے بچائیں۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں بی سی سی آئی کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

بی سی سی آئی کے اس اجلاس میں کوچ راہول ڈریوڈ، کپتان روہت شرما، این سی اے چئیرمین وی وی ایس لکشمن اور سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما بھی موجود تھے۔

Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی اس اجلاس میں موجود نہیں تھے لیکن انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم سال 2023 میں 35 ون ڈے میچز کھیلے گی جس کا آغاز 3 میچوں کی ہوم سیریز میں سری لنکا کے خلاف ہو گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این سی اے کھلاڑیوں پر ورک لوڈ کو کم کرنے کے لیے آئی پی ایل فرنچائزز کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی فٹنس پر نظر رکھے گا۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹس دی ہے کہ بی سی سی آئی کا یہ اجلاس سال 2022 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا، جس میں ٹیم کی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں ناکامی کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر