Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیب اردگان نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

طیب اردگان نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں جون کے مہینے میں عام انتخابات کرانے کا اشارہ دیا ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے اپنی تقریر میں کہا کہ 14 مئی 1950 میں مرحوم میندریس جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر 2023 میں پوری ہو جائے گی۔

ترکیہ کے سابق وزیراعظم عدنان میندریس کا 1960 میں فوجی بغاوت میں تختہ الٹ دیا گیا تھا۔

صدر رجب طیب ایردوان اکثرسابق وزیراعظم کوایک رہ نماقائد کے طور پر پیش کرتے رہتے ہیں۔ان کا یہ بیان ترکی میں انتخابات کی نئی تاریخ کااعلان قراردیا گیا ہے۔

Advertisement

صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پانچ مہینے ہیں اور ان پانچ مہینے سے زیادہ وقت نہیں ہے۔

Advertisement

ترکیہ کے حزب اختلاف کی جانب سے بھی صدر طیب اردوان کی بیان کردہ تاریخ پر اتفاق ہوتا نظر آ رہا ہے۔

سی ایچ پی کے رہنما کمال کلیچ داراوغلو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

ترکی کے حزب اختلاف کے اتحاد نے ابھی تک مشترکہ صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم کلیچ داراوغلو کئی بار یہ تجویز دے چکے ہیں کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے کوتیار ہیں۔

ترکیہ میں صدارتی امیدوارکوانتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی کے لیے 50 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ دو ہفتے بعد دوسرے مرحلے کے انتخابات سے بچا جا سکے۔

انتخابات کے لیے 14مئی کی تاریخ عید کی تعطیلات اور اسکولوں کی تعطیلات سے متصادم نہیں ہے، اس لیے اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ زیادہ تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر