
انتخابات میں امپورٹڈ حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسد عمر
اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت توشہ خانہ کیس میں عدالت کے جاری کردہ فیصلے پر عملدرآمد اب تک کیوں نہیں کر پارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے سماجی رابظے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عدالت نے جو50 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تھا وہ حکومت ابھی تک کیوں نہیں دے رہی ہے؟
عدالت نے جو 50 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تھا، حکومت ابھی تک کیوں نہیں دے رہی؟ کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہ سب چور بے نقاب ہو جائیں گے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 17, 2023
اسد عمر نے سوالیہ انداز میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہ سب چور بے نقاب ہو جائیں گے؟
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News