
نتائج بدلنےکی کوشش کی تو زوردار احتجاج کا آپشن ہے،حافظ نعیم الرحمان
امیرجماعت اسلامی کراچی حافط نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگرنتائج بدلنےکی کوشش کی تو زوردار احتجاج کا آپشن ہے۔
کراچی میں جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایسااحتجاج نہیں کرناچاہتےجس سےپورےنظام پرسوالات اٹھیں۔ عوام کااعتمادہم پرقرض ہےاس ک اتحفظ ہماری ذمے داری ہے
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کی رائے پرشب خون برداشت نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کوووٹرلسٹوں پرتحفظات ہیں۔ ووٹرلسٹوں پرتحفظات کے باوجودانتخابات کے حق میں تھے۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ25فیصدرہا۔
امیرجماعتِ اسلامی کراچی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح حالات تھے10فیصدووٹرزکانکلنابھی مشکل تھا۔ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، پی پی کےسپورٹرزنے بھی ہمیں ووٹ دیا۔ اکثریت کوکم کرنےکیلئےسازشیں کی جارہی ہیں، سازشیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئےتمام جماعتوں کےساتھ مل کرچلیں گے۔ جماعت اسلامی اب تک100نشستوں پرکامیاب ہوچکی ہے۔ 10سے 15نشستوں پرابہام موجودہے۔ جماعت اسلامی سادہ اکثریت حاصل کرلےگی۔ فارم 11 اور12 تاخیرسےملے، ریٹرننگ آفیسرزکی جانب سےنتائج نہیں دیےجارہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آراوزنےتنائج روکےہوئےہیں،تبدیلی کی کوشش ہورہی ہے، 18گھنٹےگزرنےکےباوجودآراوزنےنتائج نہیں دیے۔ الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہےہمیں نتائج دیےجائیں۔ الیکشن کمیشن نتائج تبدیل کرنے والے آراوزکوروکے۔ ہمارے میئر کو آنے سے روکا توتمام آپشنزاستعمال کرینگے
اُن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بڑی جدوجہد کےبعدہوئے، الیکشن کمیشن غلط کام کرےگاتوبےنقاب کرنےکاحق رکھتےہیں۔ دھاندلی روکنے کی کوشش کی توپریزائیڈنگ افسربیلٹ باکس لےگئے۔ الیکشن والےدن سندھ حکومت نےاربوں کےاشتہارات چلوائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مذید کہا کہ کراچی کےعوام نےجماعت اسلامی پراعتمادکااظہارکیا۔ جماعت اسلامی پراعتمادکرنےپراہلیان کراچی کےمشکورہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News