
بلوم برگ رپورٹ
بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر اگلے 6 ماہ تک اسے ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کافی ہیں۔
عالمی معیشت اور تجارت پر گہری نظر رکھنے والے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے موجودہ زر مبادلہ کافی ہیں، پاکستان کے پاس اس وقت 5.6 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں جو اگلے 5،6 کی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، یعنی کم از کم اگلے چھ ماہ تک پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں لیکن پاکستان کی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئیں، تعطل کے شکار آئی ایم ایف پروگرام کا دوبارہ آغاز ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اب بھی پاکستان کی 2.6 بلین ڈالر کی بقیہ قرض کی قسطیں روک سکتا ہے لیکن سیلاب کی تباہی کاریوں کے تناظر میں شاید آئی ایم ایف ایسا نہ کرے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہم سوال یہ ہے کہ پاکستان اس کے بعد کے 12 ماہ کیسے پورا کرے گا، جب اس کی ڈالر کی مالیاتی ضروریات کم از کم 11 بلین ڈالر ہوں گی۔ سرمایہ کار اب اپریل 2024 میں بڑے ڈالر کے قرض کی ادائیگی کے بارے میں فکر مند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News