
سستے تیل کی خریداری کیلیے معاہدہ
سستے خام تیل کی خریداری کے سلسلے میں روس کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس کے لیے روس کا اعلی سطح وفد اجلاس کے لئے پاکستان پہنچ گیا ہے، اجلاس میں چین روس اور پاکستان شامل ہوں گے۔ اجلاس 3 روز تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایاز صادق کریں گے جب کہ روسی وفد کی نمائندگی روسی وزیر توانائی کریں گے اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خارجہ سمیت مختلف وزارتوں کے حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان میں سستے تیل اور این ایل جی کی خریداری پر مشاورت ہوگی اور روس کے ساتھ باہمی تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور سری لنکا کے بعد برازیل کا بھی روس سے سستا تیل خریدنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات بارے معاہدے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روس سے سستی توانائی ملنے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو سکے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان روس سے 2 لاکھ ٹن ماہانہ سستے ڈیزل کی خریداری پر بات کرے گا، پاکستان روس سے ماہانہ 50 فیصد پٹرول کے معاہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News