
جوجتنا کمپرومائزکرے گا وہ حکومت بنالے گا، شاہد خاقان عباسی (فائل فوٹو)
ایل این جی ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔
سینئررہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کورونا کا شکارہو گئے جس کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ کورونا کے باعث عدالت حاضری سے قاصر ہوں، ذاتی حیثیت میں آج پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔
نیب کے پراسیکیوٹرنے مؤقف پیش کیا کہ ایل این جی کیس میں بھی دائرہ اختیار کا معاملہ آگیا ہے، اس کیس میں ہم نے ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا تھا۔
پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس سیکشن 14 سی کے تحت دائر ہوا تھا، اب ترمیمی آرڈیننس میں سیکشن 14 حذف ہی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News