Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیگال: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 19 افراد ہلاک

Now Reading:

سینیگال: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 19 افراد ہلاک

سینیگال میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک اور حادثے کے آٹھ دن بعد پیش آیا ہے جس میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سینیگالی حکام کے مطابق شمالی سینیگال میں ایک بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

قومی فائر فائٹنگ سروس کے ایک کرنل پاپا اینج مشیل دیاٹا نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ادارے کو بتایا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح سویرے لوگا علاقے میں ساکال کے قریب پیش آیا۔

سرکاری ادارے لی سولیل کی اشاعت نے اطلاع دی ہے کہ مسافر بس قومی شاہراہ نمبر 2 پر ٹرک سے ٹکرا گئی جب وہ جانور کے اوپر سے بھاگنے سے بچنے کے لیے اچانک مڑ گیا تھا۔

Advertisement

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو علاقائی اسپتال عمادو سخر ایمبائے لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیگال، دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم، 40 افراد ہلاک متعدد زخمی

صدر میکی سال نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا پیغام بھیجا، اور مزید کہا کہ یہ واقعہ مغربی افریقی ملک میں سڑکوں کی حفاظت کے اقدامات کو مضبوط کرنے کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ 8 جنوری کی علی الصبح کیفرین کے وسطی علاقے میں دو بسوں کے تصادم کے بعد سینیگال کے سوگ میں ڈوب جانے کے صرف آٹھ دن بعد پیش آیا، جس میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

سینیگال کی حکومت نے رات کو سفر کرنے والی بسوں پر پابندی لگا کر اور استعمال شدہ ٹائروں کی درآمد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حادثے کی مشتبہ وجہ ہے۔

سینیگال حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ سامان اور لوگوں کو لے جانے والی گاڑیوں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود ہو گی۔

Advertisement

اکتوبر 2020 میں بھی مغربی سینیگال میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جب ایک بس دارالحکومت ڈاکار کی طرف جانے والے ریفریجریٹڈ ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر