Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، انٹرا کورٹ اپیلیں قابلِ سماعت قرار

Now Reading:

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، انٹرا کورٹ اپیلیں قابلِ سماعت قرار
الیکشن کمیشن

جنرل نشستوں کی تعداداورنئی حلقہ بندیوں کی درخواست پرالیکشن کمیشن ودیگرفریقین کونوٹس

عدالتِ عالیہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرانٹرا کورٹ اپیلیں قابلِ سماعت قراردے دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیرتک جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی سنگل بنچ کا فیصلہ آج معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے معاملے میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

Advertisement

سماعت کے آغاز میں میاں عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات مؤخر کیا، الیکشن کمیشن کا 28 دسمبر کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا گیا۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ ستائیس دسمبر یونین کونسل سے متعلق فیصلہ دیا گیا۔ اٹھائیس دسمبر کا فیصلے کا انحصار 27 دسمبر کے فیصلے پرتھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر سنگل بنچ صرف آپ کا فیصلہ کالعدم کرتا کسی ہدایت کے بغیر تو کیا ہوتا؟ جس پرالیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہم فیصلہ کرتے کہ اس فیصلے کو چیلنج کرنا ہے یا کب الیکشن کرانا ہے۔

عدالت نے کہا کہ نہیں، صرف فیصلہ کالعدم ہوتا پھر بھی آپ نے الیکشن تو31 کو ہی کرانا تھے ناں۔ آپ کا آرڈر تو کالعدم 31 دسمبر جو الیکشن نہ کرانے والا ہی ہوا تھا۔ آج موجودہ قانون میں اب الیکشن کمیشن نے نیا شیڈیول ہی دینا ہےنا؟

الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب دیا گیا کہ اگر 101 یوسیز میں ہوتا ہے تو پھر ہمیں صرف نیا شیڈیول دینا ہے جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر