آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹرز فضا میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں سی ورلڈ تھیم پارک کے قریب ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کرتے ہوئے دوسرے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے ایک سیاحتی مقام پر دو ہیلی کاپٹرز کے درمیان ہونے والے اس تصادم کے نیجے میں دیگر تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کی ریاستی پولیس کے قائم مقام انسپکٹر گیری ورل نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کر رہا تھا اور دوسرا لینڈنگ کر رہا تھا.
گیری ورل نے کہا آج سہ پہر گولڈ کوسٹ کے شمالی ساحل پر واقع مین بیچ میں سی ورلڈ تھیم پارک کے قریب ہونے والے اس حادثے ایک ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
گیری ورل کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر ریت کے کنارے پر بحفاظت اتر گیا، لیکن دوسرے کا ملبہ اس علاقے میں پھیل گیا جبکہ ہلاک ہونے والے اور تین شدید زخمی ہونے والے تمام ہیلی کاپٹر کے مسافر تھے۔
پولیس کے قائم مقام انسپکٹر گیری ورل نے کہا کہ عوام اور پولیس کے ارکان نے لوگوں کو ہٹانے کی کوشش کی اور انہوں نے ابتدائی طبی امداد شروع کی اور ان لوگوں کو ائیر فریم سے محفوظ کرنے کی کوشش کی.
دوسرے ہیلی کاپٹر میں موجود مسافروں کو بھی طبی امداد دی جا رہی ہے اس حادثت میں دوسرے ہیلی کاپٹر کی ونڈ اسکرین تباہ ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
