Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ بشارت کے وکیل نے پراسیکیوشن پر اعتراضات اٹھا دیے

Now Reading:

راجہ بشارت کے وکیل نے پراسیکیوشن پر اعتراضات اٹھا دیے
راجہ بشارت

راجہ بشارت کو زمین کی خریدوفروخت کے کیس میں بری کر دیا گیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زمین کی خرید و فروخت کے کیس میں راجہ بشارت کے وکیل نے پراسیکیوشن پراعتراضات اٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر کے خلاف زمین کی خرید وفروخت سے متعلق ‏کیس کی سماعت ہوئی۔

سینئرسول جج نصرمِن اللہ کی عدالت میں راجہ بشارت اہنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور سماعت کے دوران راجہ بشارت کے وکیل نے پراسیکیوشن پر اعتراضات اٹھا دیے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ راجہ بشارت کے خلاف22 سال بعد زمین کی لین دین پر مقدمہ کیوں درج کیاگیا۔ خاتون ساجدہ بقائی نے اتنے سال خاموشی کیوں اختیارکی؟

وکیل راجہ بشارت نے اعتراضات میں کہا کہ مدعی مقدمہ ساجدہ بقائی نے نہ کبھی کوئی ثبوت دیا نہ کبھی تفتیش میں شامل ہوئی؟ جب راجہ بشارت کے خلاف مقدمہ درج ہوا تو مدعی مقدمہ ساجدہ بقائی بیرونِ ملک تھیں۔ مدعی مقدمہ ساجدہ بقائی کا مقصد صرف راجہ بشارت سے سیاسی انتقام لینا تھا۔

Advertisement

وکیلِ ملزم نے کہا کہ مقدمے کے گواہان کے مطابق مدعی مقدمہ ساجدہ بقائی نےہمارے سامنے پیسے ادا نہیں کیے۔ مدعی مقدمہ ساجدہ بقائی نہ پیسوں کی ادائیگی ثابت کرسکیں نہ کوئی معاہدہ۔

وکیل راجہ بشارت نے کہا کہ مدعی مقدمہ ساجدہ بقائی تو یہی ثابت نہیں کرپائیں کہ راجہ بشارت نے ان کے ساتھ کوئی فراڈ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر