سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کے عام علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور ایک ہائی پروفائل دہشت گردی کی کارروائی کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش بمباروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
