Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

Now Reading:

ن لیگ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی
اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب کا سیاسی درجہ حرارت عروج پر، اسپیکر کا آج اجلاس بلانے سے انکار

مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بڑا یو ٹرن لیا گیا ہے، یا پھر یہ ان کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ن لیگ نے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے نہ ہونے پر (ن) لیگ نے سبکی سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد واپس لی۔

Advertisement

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اتحاد کو واضع برتری حاصل ہے اور ایسے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور (ن) لیگ کی تمام تر کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان توڑے نہ جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنے پر حکمت عملی کے تبدیلی کے نام پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی۔

اس قبل (ن) لیگ نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی اور مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بجائے وزیراعلی پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر