Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں کورونا بے قابو، ایک ہی دن میں 489 اموات

Now Reading:

جاپان میں کورونا بے قابو، ایک ہی دن میں 489 اموات

جاپان میں عالمی وبائی مرض کورونا بے قابو ہوتا جا رہا ہے حکام کا کہنا ہے کہ آج کورونا کے باعث 489 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جاپان کے وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز موذی مرض میں مبتلا 489 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

جاپانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ کورونا کی نئی لہر کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

جاپان میں بدھ کے روز 216,219 نئے تصدیق شدہ کورونا وائرس کے کیسز درج کئے گئے ہیں جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فی صد زیادہ ہیں۔

Advertisement

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک جائزے کے مطابق، پچھلے سات دنوں میں جاپان کورونا کیسز سے ہونے والی اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، کورونا سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔

جاپان گزشتہ ہفتے میں کورونا سے متاثر ہونے والے ملک کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل تبدیل ہونے والا یہ ویرئینٹ حکومتی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔

جاپانی حکومت اب اس بات پر پریشان ہے کہ قوم کو کورونا کے علاوہ باقی ماندہ وبائی امراض کے خلاف اقدامات کو کب اور کیسے ختم کیا جائے، یا اس نئی لہر کو کسی موسمی مرض کے ساتھ جوڑا جائے۔

جاپان کے محکمہ صحت نے رواں سال موسم بہار کے شروع میں کورونا کی اسی نئی لہر کے خلاف بتدریج اقدامات کا عندیہ دیا ہے اور کہا کہ اس مرض کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات زیر غور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر