Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کو اپنی جیت قرار دیدیا

Now Reading:

ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کو اپنی جیت قرار دیدیا
ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انتہائی کم ٹرن آوٹ نے ثابت کردیا کہ بلدیاتی انتخابات غلط تھے اور یوں عوام نے پری پولنگ مسترد کردی۔

بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنما فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا، عوام نے گھر بیٹھ کر ایم کیوایم کے فیصلے پر ریفرنڈم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات سے قبل دھاندلی کو عوام نے مسترد کیا، عوام نے کراچی کے مینڈیٹ کو چرانےکی سازش کو مسترد کر دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر جانبداری کا مظاہرہ کیا، اگر ایک ادارہ شفاف الیکشن نہیں کرواسکتا تو اس کی کوئی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی انتخابی سیاست ایوانوں کی مرہون منت نہیں کیونکہ ہم عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ اس الیکشن کوکوئی قبول نہیں کرے گا، اس انتخابات کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں، اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا منتخب ہونے والے میئر کو لوگ قبول کریں گے؟

Advertisement

اس موقع پر اس موقع پر فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھونہ نہیں کریں گے جب کہ کراچی شہر کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب وسیم اختر کے دور کے آخری دن تھے تو حلقہ بندیاں کی جاتیں، کراچی سب کا ہے مگرسب کراچی کے بھی بنیں،  آپ لوگوں نے کراچی کو لوٹ کا مال سمجھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم سندھ حکومت نے ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا جس پر بلدیاتی انتخابات سے دو دن قبل ایم کیو ایمنے وفاقی حکومت سے علحیدگی کی دھمکی دی اور آخری لمحات میں الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر