
آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقاراور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر یہ حکمران 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔
چجھکے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا ہم لوگ سمجھے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں اب آکر پتا چلا وہ عوام کے کپڑے کہ رہے تھے ، اگر یہ آٹھ ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 1, 2023
سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم لوگ سمجھے شہباز شریف اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں، اب آکر پتا چلا شہباز شریف عوام کے کپڑے کی بات کر رہے تھے، اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔
ایک اور ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایاز صادق نے آج جنرل باجوہ صاحب کو تنقید کا نشانہ بنایا، میں انتظار ہی کرتا رہا کہ میرے دوست احمد ملک کب پریس کانفرنس کر کے ایاز صادق کی مذمت کریں گے۔
ایاز صادق نے آج جنرل باجوہ صاحب کو تنقید کا نشانہ بنایا ، میں انتظار ہی کرتا رہا کہ میرے دوست احمد ملک کب پریس کانفرنس کر کے ایاز صادق کی مذمت کریں گے لیکن لگتا ہے عمران خان کی باجوہ صاحب پر تنقید حرام ہے نون لیگ کی تنقید حلال تنقید ہے
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 1, 2023
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لگتا ہے عمران خان کی باجوہ صاحب پر تنقید حرام ہے نون لیگ کی تنقید حلال تنقید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News