Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہونے دھمکی دے دی

Now Reading:

ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہونے دھمکی دے دی
خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے حکومت سے علیحدہ ہونے دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے غیر سنجیدہ رویے اور حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کیا جائےگا۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم عدالت میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے پاس گئی ہوئی ہے، ہم براہ راست پیپلز پارٹی کے اتحادی نہیں تھے مگر سندھ کی جماعت ہونے کے حوالے سے معاہدے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان ، ذمہ داران اور یوسی امیدواروں کو بلا کر پوچھے گیں کہ ہمیں حکومت کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں، وزیراعظم ایک دو دن میں بتادیں جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہوں گے یانہیں، بتائيں ہمارے وعدوں کا کیا بنا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں میئر صرف ایم کیو ایم کا ہوگا، خالد مقبول صدیقی

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہنے یہ بھی کہا کہ  انصاف امن کی ضمانت دیتا ہے امن انصاف کی ضمانت نہیں دیتا، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے کہتا ہوں ہمیں کل تک بتائیں کہ آپ نے جو ضمانت لی تھی اس پر آپ قائم ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ جس یقین کے ساتھ آپ نے مطالبات سارے جائز ہیں تو شفاف الیکشن ہونے چاہیے، ہمارے بغیر کسی صورت انتخابات کوئی قبول نہیں کرے گا۔

خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالےسےحلقہ بندیاں آئین وقانون کے خلاف ہیں، ہم  بلدیاتی انتخابات شفاف اور دباؤ کے بغیر چاہتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 15جنوری کو صاف، شفاف اورغیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات ہوں اور15 جنوری سے قبل حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئی تو سڑکوں پر اتر جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر