Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے 2 نام بھجوادیئے

Now Reading:

ن لیگ نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے 2 نام بھجوادیئے
نگران وزیراعلیٰ

ن لیگ نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام دے دیے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے نمائندے کے ذریعے نگران وزیراعلیٰ کے لیے 2 نام گورنر کو بھجوادیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے نامزد کردہ نمائندے ملک احمد خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو نگران وزیراعلیٰ کے لیے 2 نام بھجوادیے ہیں۔

حمزہ شہباز کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ن لیگ  وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ  کے بھجوائے گئے ناموں سے متفق نہیں۔

ن لیگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعظم شہباز  شریف کے مشیر احد چیمہ اور  سینیئر صحافی محسن رضا  نقوی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناصر محمود کھوسہ کی نگراں وزیراعلیٰ  کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

Advertisement

گورنر پنجاب کو موصول ہونے والے مراسلے میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز نے نگران  وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مزید مشاورت کیلئے ملک احمد خان کو نامزد کیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے دیے گئے تین ناموں میں سے ایک ناصر کھوسہ نے نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کی تھی جب کہ باقی ناموں میں احمد نواز سکھیرا اور محمد نصیر خان شامل ہیں جس سے ن لیگ متفق نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر