Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں تین سال بعد سفری پابندیاں ختم، احتیاط کی ہدایت

Now Reading:

چین میں تین سال بعد سفری پابندیاں ختم، احتیاط کی ہدایت

چین نے آج اتوار سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کورونا وائرس کے پیش نظر لازمی قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ماہ سے چین کی ’زیرو کووڈ‘ پالیسی کو دھچکا لگا اور کورونا ٹیسٹنگ، نقل و حرکت پر پابندی اور لاک ڈاؤن کے خلاف تاریخی مظاہرے ہوئے جس کی وجہ سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بیجنگ نے اگرچہ غیر ملکی سیاحوں اور بین الاقوامی طلبا کو چین کا سفر کرنے سے روک رکھا ہے تاہم دوسرے ممالک کی طرف سے عائد سفری پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

Travelers Rush to Take Advantage of China Reopening

سیئول میں کریپ سٹینڈ پر موجود سون کیونگ ریک نے بتایا کہ وہ ’سیاحوں کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، 24 سالہ نوجوان نے سیئول کے مشہور شہر میونگ ڈونگ ڈسٹرکٹ میں میڈیا کو بتایا کہ چینی سیاح ہمارے اصل صارفین ہیں، اس لیے زیادہ پْرلطف ہوگا۔

Advertisement

ٹوکیو میں خاکے بنانے والے ماساشی ہیگاشیتانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ بہت پرجوش ہیں تاہم انہوں نے خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا ’مجھے حیرت ہے کہ کیا ان میں سے بہت سے لوگوں کی آمد ہماری صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔

Advertisement

Travelers rush to take advantage of China reopening - The Japan News

ماساشی کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے بھی پریشان ہوں کہ ہمیں اینٹی وائرس اقدامات کے بارے میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ایک بار پھر سے سر اٹھاتی کورونا وائرس کی وبا کے سائے میں نئے قمری سال کی 40 روزہ چھٹیوں کا آغاز ہوا ہے جن میں لوگ بڑی تعداد میں اندرونِ ملک سفر کرتے ہیں۔

Coronavirus Pandemic: China's iPhone production declines as Covid-19 outbreak hits factory

اسے دنیا کی سب سے بڑی سالانہ نقل و حرکت کہا جاتا ہے۔سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ چھٹیوں کے بعد نصف صدی میں پہلی بار سب سے زیادہ متاثر ہونے والی 17 کھرب ڈالر کی چینی معیشت پھر سے بحالی کی جانب گامزن ہو جائے گی۔

Advertisement

تاہم غیرمتوقع تبدیلیوں نے چین کی ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی کو کورونا وائرس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے، وبا کی لہر سے اسپتال بھر گئے ہیں، ادویات کی کمی ہے اور قبرستانوں کے باہر طویل قطاریں ہیں۔

Excitement as China opens borders to quarantine-free travel | Coronavirus pandemic News | Al Jazeera

Advertisement

چین کی ٹرانسپورٹ کی وزارت نے جمعے کو کہا کہ اگلے 40 روز میں دو ارب سے زائد لوگ سفر کریں گے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے حوالے مختلف تبصرے سامنے آئے، کچھ لوگوں نے آزادی سے سفر کرنے اور اپنی فیملی کے ساتھ نئے سال کی چھٹیاں منانے پر خوشی کا اظہار کیاہے۔

لیکن دوسرے کچھ افراد کا کہنا ہے بزرگ افراد میں کورونا کی وبا پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے وہ سفر نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر