Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پرشہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 6 فروری تک توسیع

Now Reading:

مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پرشہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 6 فروری تک توسیع
شہبازگل

پسنی میں درج ایف آئی آرکا معاملہ؛ شہباز گل کی دو ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 6 فروری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی ممکنہ گرفتاری کےخلاف درخواست کی تین مرتبہ سماعت کی۔

عدالتی حکم کے باوجود مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پرعدالت نے ایڈیشنل وفاقی سیکریٹری داخلہ پرسخت اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیے واٹس ایپ کے دورمیں پانچ منٹ میں ساری معلومات لی جاسکتی ہیں، بار بار وقت لےکربدنیتی ظاہرکی گئی جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آئی جی کس کےماتحت ہے یہ آپ کےسوچنے کا مقام ہے۔ عدالت کا حکم اپنی جگہ اپنے عہدے کے تقدس کا کچھ تو خیال کریں۔ یرگھنٹے بعد اس رویہ کی وجہ سے عدالت لگانا پڑ رہی ہے۔

عدالت نے مقدمات کی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 6 فروری تک توسیع کردی۔

Advertisement

شہباز گل کی میڈیا سے گفتگو

 سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ بیرون سازش سے آنے والی حکومت انہی کےاشاروں پر چلے گی، عوامی جذبات کی ترجمانی کےلئے عوامی حکومت کا آنا ضروری ہے۔

رہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ فواد چوہدری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا، یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں ہم عدالتوں میں مقابلہ کریں گے۔اسلام آباد انتظامیہ سے گزارش ہے کہ فواد چوہدری کےخلاف کوئی غیرقانونی اقدام نہ کیاجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر