اعتماد کا ووٹ
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اوراتحادیوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کے لیے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان پورے کرنا دردِ سر بن گیا، (ن) لیگ دوسرے روزبھی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان پورے نہ کرپائی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تمام اراکین کو اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، 15،15 ارکان کا گروپ بنا کر ایک ایک لیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اپوزیشن نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو توڑنے کے ہتھکنڈے بھی تیزکردئیے۔ پی ٹی آئی ارکان کوغیر حاضررہنے پر الیکشن میں ٹکٹ کی آفربھی کی جانے لگی ، پی ٹی آئی ارکان سے بھی بیک ڈوررابطے جاری ہیں، اس حوالے سے تمام تر توجہ کا مرکز پی ٹی آئی کی خواتین اوراقلیتی ارکان ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ (ن) لیگی ارکان کو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ٹاسک دے دیا اراکین کو “وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں” کے بھرپور نعرے لگانے کا بھی ٹاسک دے دیا گیا، پارٹی قیادت نے صاف کہہ دیا۔ جیسے بھی ہو، ایوان میں معمول کی کارروائی نہیں چلنے دینی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن لیگ نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد بھی اسمبلی میں جمع کرادی جب کہ ہنگامہ خیزصورتحال میں آصف زرداری نے بھی انٹری کی تیاری کرلی، کل سے لاہورمیں ڈیرہ ڈالیں گے ۔ تخت پنجاب کے حصول کی کوششوں میں معاونت کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
