Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیا، بس حادثے میں 20 سے زائد افراد ہلاک

Now Reading:

کینیا، بس حادثے میں 20 سے زائد افراد ہلاک

کینیا اور یوگنڈا کی سرحد کے قریب بس حادثے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کینیا کی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 49 دیگر زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ڈرائیور کے بس پر سے کنٹرول کھونے کے بعد پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی طرف جانے والی بس یوگنڈا سے سرحد عبور کرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی.

یوگنڈا کی علاقائی پولیس کے ترجمان راجرز ٹیٹیکا نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کینیا کی شہریت تھی اور آٹھ یوگنڈا کے باشندے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : کینیا میں مثالی شخصیت

یہ بس مشرقی یوگنڈا کے شہر  ایمبالے سے نیروبی جا رہی تھی اور ہفتے کی رات دیر گئے اسی نام کے یوگنڈا کے ایک قصبے سے سرحدی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈرائیور نے بظاہر کنٹرول کھو دیا تھا، جس سے گاڑی سڑک سے ہٹ گئی۔

Advertisement

عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ جس وقت بس حادثے کا شکار ہوئی اس وقت بس کی رفتار کافی تیز تھی۔”

واضح رہے کہ مشرقی افریقی ممالک میں حالیہ دنوں میں حادثات میں اضافے کے بعد یوگنڈا کی حکومت سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر