Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کا کل یکجا ہونے کا امکان

Now Reading:

ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کا کل یکجا ہونے کا امکان
ایم کیو ایم کا احتجاج

ایم کیو ایم کا احتجاج

ایم کیو ایم پاکستان کو ایک کرنے کے مشن کے حوالے سے کل ایک اور اہم بیٹھک ہونے والی ہے جس میں تمام دھڑوں کے یکجا ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ایک بار پھر تمام دھڑوں کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دے دی جس کے بعد پی ایس پی اور فاروق ستار گروپ کی کل بہادرآباد مرکز آمد متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک سرزمین پارٹی اور تنظیم بحالی کمیٹی کی قیادت (مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، فاروق ستار) کارکنان سمیت کل بہادر آباد جائے گی جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر رابطہ کمیٹی ان کا استقبال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے انضمام کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز

ذرائع کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کریں گے جہاں وہ  کارکنان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Advertisement

اس سے قبل کراچی میں انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

الیکشن کمیشن کے دفترکے باہر احتجاجی مظاہرے میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ  فاروق ستار نے اپنے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم نے الیکشن نہیں لڑا  تو  پھرکراچی میں کوئی الیکشن نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر