Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین، دواؤں کی قلت سے بچنے کے لیے قانون میں تبدیلیاں

Now Reading:

یورپی یونین، دواؤں کی قلت سے بچنے کے لیے قانون میں تبدیلیاں

یورپی یونین نے خطے میں ادویات کی قلت سے بچنے کے لیے فارماسیوٹیکل قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ یورپی یونین کے متعدد ممالک میں ادویات اور خاص طور پر اینٹی بائیوٹکس ادویات کی کمی بہت بڑا مسلہ بنتی جا رہی ہے۔

یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کیریاکانڈس نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران بتایا کہ یورپی کمیشن فارماسیوٹیکل کے قانون میں نظر ثانی کرنے جا رہا ہے۔

ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کیریاکانڈس کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل قانون میں مجوزہ تبدیلیوں سے ادویات کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کیریاکانڈس نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد تمام ضرورت مند مریضوں کے لیے ادویات تک رسائی کو محفوظ بنانا ہے.

یورپی میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 26 یورپی ممالک میں اینٹی بائیوٹکس کی کمی کی اطلاع ملی ہے۔

Advertisement

کیریاکائڈس نے کہا کہ اس موسم سرما میں یورپ میں سانس کے انفیکشن میں غیر موسمی طور پر ابتدائی اضافہ اور پیداوار کی ناکافی صلاحیت قلت کی بنیادی وجوہات ہیں۔

یورپی یونین کے متعدد قانون سازوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلت کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں اینٹی بائیوٹکس جیسی ضروری جنرک ادویات کی قلت بار بار ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ اس شعبے میں مسائل جیسے کہ جنرک مینوفیکچرنگ کی ایشیا میں بتدریج منتقلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر