Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت بچانے کی کوششیں تیز؛ آصف زرداری اور فضل الرحمان کا خالد مقبول سے رابطہ

Now Reading:

حکومت بچانے کی کوششیں تیز؛ آصف زرداری اور فضل الرحمان کا خالد مقبول سے رابطہ

پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ضامن وفاقی حکومت کو بچانے کے لیے متحرک ہوگئے اور ایم کیو ایم کو منانے کے لیے کوشش تیز کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانی کروائی کہ ایم کیو ایم صبر سے کام لے ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے خدشات کا اذالہ کیا جائے گا۔

آصف زرداری کی یقین دہانی 

دوسری جانب سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ  کرکے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

آصف زرداری نے حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کے معاملے کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سابق صدر نے آج رات تک اس معاملے پر مثبت پیش رفت کی مکمل یقین دہانی کروادی۔

بعد ازاں خالد مقبول صدیقی بہادر آباد مرکز سے گورنر ہاؤس روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کرکے انہیں رابطہ کمیٹی کی رائے سے آگاہ کیا۔

حکومت کے پاس دو آپشن ہیں، خالد مقبول 

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آصف زرداری سے رابطہ ہوا ہے، انہوں نے کہا ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونےکی صورت میں دو گھنٹے بعد دوبارہ بیٹھیں گے،انتخابات ملتوی کرنے کیلئے دو آپشن حکومت کے پاس موجود ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کرکے یقین دہانی کروائی کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر