Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبت، ہائی وے پر برفانی تودہ گرنے سے 8 مسافر ہلاک

Now Reading:

تبت، ہائی وے پر برفانی تودہ گرنے سے 8 مسافر ہلاک

تبت میں ایک ہائی وے پر برفانی تودہ گرنے سے گاڑیوں میں سوار کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوب مشرقی تبت کے شہر نینگچی کے قریب منگل کی رات برفانی تودہ گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریسکیو کی کوششوں میں شامل ایک مقامی رہائشی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ برفانی تودہ گرنے سے کئی کاریں الٹ گئیں، اور سڑک مکمل طور پر برف سے ڈھک گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں، سیکڑوں ریسکیورز اور 30 بڑی مشینیں جائے وقوعہ کو تلاش کر رہی ہیں۔

Advertisement

یہ حادثہ ایک شاہراہ پر پیش آیا جو مینلنگ کاؤنٹی کے قصبے پائی اور تبت کی میڈوگ کاؤنٹی کو ملاتی ہے، جو مغربی چین میں ایک دور دراز اور بنیادی طور پر بدھ مت کا علاقہ ہے۔

مقامی میڈیا کو ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ نئے قمری سال کی تقریبات منانے کے لیے گھر سے ائیرپورٹ کی طرف جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آ گیا جس کے بعد سے ابھی تک میرا شوہر لاپتہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سطح سمندر سے تقریباً 3,100 میٹر کی اوسط بلندی کے ساتھ، نینگچی ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں کوہ پیمائی کی مہم کے دوران شمالی بھارت میں دروپدی کے ڈنڈا پہاڑ پر بھی برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر