سینیٹر اعظم سواتی سی آئی اے سنٹر سے رہا
تحریکِ انصاف کے سینئررہنما سینیٹراعظم سواتی کو سی آئی اے سینٹر سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے لیے لیگل ٹیم سی آئی اے پہنچی، لیگل ٹیم روبکار لے کر تھانہ سی آئی اے پہنچی۔
لیگل ٹیم روبکار متعلقہ تفتیشی افسر کو وصول کروائے گئے، کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اعظم سواتی کو رہا کیا گیا۔
سینئررہنما اعظم سواتی کی رہائی کے موقع پر تھانہ سی آئی اے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اعظم سواتی کی میڈیا سےگفتگو
رہائی کے بعد سینیٹراعظم سواتی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
پاک افواج سے متعلق میں وہی کہتا ہوں جو میرا لیڈر کہتا ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ رجیم چینج سے متعلق میرے کپتان نے بھی کہا تھا فوج بھی میری ملک بھی میرا ہے۔ ان لوگوں نے میرے اوپر ایف آئی آر کی انہوں نے ملک کے ہرادارے کو ختم کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جسٹس عامرفاروق کے فیصلوں پراپنے کپتان سے ملنے کے بعد بات کرونگا۔ اس ملک کو بچانے کے لیے ضروری ہے عمران خان کاساتھ دیں۔ میں پی ٹی آئی قائدین سے کہتا ہوں جلسے جلوسوں سے نکلیں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج کل چند اشخاص کی حکومت ہے جو وہ کہتے ہیں بس وہی ہوتا ہے۔ ویڈیوز بنانے والے بھیجنے والے مجرم ہیں۔ لوگوں کو بلیک میل کرنے والوں تمہاری ماں بہن بیٹیاں ہیں۔
رہائی کے احکامات
اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد میں سینیٹراعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئیٹ کے معاملے میں اعظم سواتی کے صاحبزادے ایڈوکیٹ عثمان سواتی اور ایڈوکیٹ سہیل خان سواتی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
اعظم سواتی کے وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا آڈر پیش کیا گیا اور عدالت سے کہا گیا کہ ضماتی مچلکے نقد کی صورت میں جمع کروانا چاہتے ہیں۔
عدالت نے ضمانتی مچلکے نقد میں جمع کروانے کی استدعا منظور کرلی اور استفسار کیا کہ آڈر آج ملا ہے؟ جس پر سہیل سواتی نے کہا کہ تحریری آڈر آج ملا ہے، عدالت نے دو لاکھ کے مچلکوں کا حکم دیا تھا۔
وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں انٹرنل پروسیجرکو فالو نہیں کیا گیا جس کے بعد عدالت نے انٹرنل پروسیجر سے متعلق ایس او پیز 2020 فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ پڑھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
