
کورونا خطرے کے پیش نظر چین سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست میں قطر بھی شامل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراکش کے بعد قطرنے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ قطرنے چین سے آنے والے مسافروں کو وہاں پہنچنے سے پہلے کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی لازمی قرار دیا ہے۔
کورونا خطرے کے پیش نظر چین سے آنے والے مسافروں پر شرائط عائد کرنے والے ممالک کی تعداد اب 17 ہوگئی ہے، ان ممالک میں سے بعض نے چین سے آنے والے مسافروں کو داخلے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا سے مشکلات میں اضافہ، نئی سفری پابندیاں عائد
واضح رہے کہ چین نے 7 دسمبر کو ملک بھر میں زیرو کووڈ پالیسی ختم کر دی تھی، جس کے بعد چین میں کورونا کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
چین نے حالیہ ہفتوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود باہر جانے والے مسافروں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قطر دوسرا عرب ملک ہے جس نے چینیوں کے سفر پر پابندیاں عائد کی ہیں، قبل ازیں مراکش کی جانب سے ہفتے کے روز چین سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
اس کا اطلاق کل 3 جنوری کو ہوا ہے، مراکش کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو چاہے ان کی قومیت کچھ بھی ہو مملکت کی سرزمین میں داخل ہونے سے روکا جائے۔
مراکش کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا خطرے کے پیش نظر چین سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی 3 جنوری 2023 سے اگلے تا اطلاع ثانی نافذ العمل رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News