Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کو شکست دے دی

Now Reading:

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کو شکست دے دی

بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے بعد دو رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں ہونے والے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے 162 رنز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 2 رنز سے شکست کھا گئی۔

بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے تیز گیند باز شیوم ماوی نے اپنی چار وکٹوں کے ساتھ متاثر کن بولنگ کرتے ہوئے منگل کو ایک سنسنی خیز ابتدائی ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ 2023: بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

شیوم ماوی نے 22 رنز دے کر سری لنکا کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

بھارت کی جانب سے 24 سالہ شیوم ماوی کے علاوہ عمران ملک اور اور ہرشل پٹیل نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں بھارت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے جس میں دیپک ہڈا کے 41 اور اکسر کے 31 رنز نمایاں تھے۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس نے 28 رنز بنائے اور داسن شناکا نے 45 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی، داس شناکا کے ساتھ ہسارانگا 21 اور کرونا رتنے 23 نے ٹیم کو کامیابی کی جانب لے جانے کی کوشش کی مگر ناکام ہوئے۔

Advertisement

بائیں ہاتھ کے اسپنر، اکشر پٹیل نے آخری اوور میں تناؤ میں گھرے میچ میں  اپنے اعصاب کو قابو کیا اور سری لنکا کو جیت کے لیے درکار 13 رنز میں دو رنز بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر