Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کے فون میں بھی یہ خطرناک ایپ ہے؟ فوراً ڈیلیٹ کردیں

Now Reading:

کیا آپ کے فون میں بھی یہ خطرناک ایپ ہے؟ فوراً ڈیلیٹ کردیں
اسمارٹ فون ایپ

اسمارٹ فون ایپ

اگر کسی صارف کے اسمارٹ فون میں یہ خطرناک ایپلی کیشن موجود ہے تو وہ فوراً اسے ڈیلیٹ کردے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے حال ہی میں اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے حوالے سے ایک رپورٹ پبلش کی گئی ہے جس کے مطابق اگر آپ کے موبائل فون میں مذکورہ ایپ موجود ہے تو یہ موبائل سے آپ کے بینک اکاؤنٹس کی تمام معلومات چوری کرکے آپ کو کنگال کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے ایک ایسی خطرناک ایپلی کیشن کا پتا لگایا ہے، اگر آپ نے وہ ڈاؤن لوڈ کردی تو اس کا مطلب یہ ہوا آپ نے اپنی پرائیویسی یعنی موبائل کے کوڈز، فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت سمیت تمام معلومات کسی اور کے حوالے کردی ہوں اور وہ آسانی سے اس کا استعمال کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وہ بڑی غلطیاں جو اسمارٹ فونز کو برباد کر سکتی ہیں

ماہرین نے اسمارٹ فون رکھنے والے ایسے صارفین جو اس ایپلی کیشن کو پہلے ہی اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں، ان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کسی بھی بڑی مصیبت سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو فوراً اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں، ورنہ انہیں پچھتاوا ہوگا۔

Advertisement

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ’’ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘‘ نامی یہ اپیلی کیشن بنیادی طور پر دن بھر کی مصروفیات کا شیڈول بنانے کے ساتھ ساتھ اہم تقریبات یا پھر نماز کے اوقات کی یاددہانی میں مدد کے لیے بنائی گئی ہے۔

آئی ٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ’’ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘‘ نامی ایپ نہ صرف آپ کے اسمارٹ فون پر آنے والے تحریری پیغامات تک رسائی حاصل کرسکتی ہے بلکہ یہ آپ کی بینکنگ کی حساس معلومات بھی چوری کرکے اس کا غلط استعمال کرسکتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی صارف اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرتے ہیں تو یہ آپ سے فون کے ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کرتی ہے اور اگر آپ نے یہ اجازت دے دی تو پھر آپ چاہتے ہوئے بھی اس ایپ کو آسانی سے ڈیلیٹ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔

دراصل جب آپ اس ایپلی کیشن کو ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں تو وہ یہ آپ کے اسمارٹ فون میں ڈیوائس ایڈمنسٹریٹر کے طور پر شامل ہوجاتی ہے جس کے بعد صارف کے لیے اس کو غیرفعال کرنا زیادہ آسان نہیں رہتا اور آخرکار صارف کو اپنا اسمارٹ فون ری سیٹ کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر