بچے پر تشدد سے ہلاکت کا کیس؛ ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع
لاہور کی مقامی عدالت نے طالبہ پرساتھی لڑکیوں کے تشدد کے معاملے میں تین طالبات کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں ڈیفنس کے نجی سکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے طالبات عمائمہ قیصر، جنت ملک اور کائنات ملک کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تینوں ملزماؤں کو 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ڈیفنس اے پولیس کو طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج چودھری ظفر اقبال نے ملزمائوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مدعی کی بیٹی علیحہ عمران خود نشہ کی عادی لڑکی ہے، علیحہ عمران درخواست گزاروں کو بھی نشہ کی عادی بنانا چاہتی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مدعی کی بیٹی کی نشہ کرنے کی دعوت رد کرنے پر جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا گیا، درخواست گزارمقدمہ میں شامل تفتیش ہونے اور مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرے اور عبوری ضمانت بھی دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
